دیکھئے کیا حال بنا رکھا ہے اردو کا
فقط اک نام رہ گیاہے اس زبان کا
جو زبان پہ آیا بے ساختہ ہو کے نکلا
نہ الفاظ کا تلفظ نہ خیال محمل کا
اس قدر سر چڑھا ہے بھوت انگریزی کا
لڑکیاں اوجڑی کو نام دے رہی ہے ٹاول میٹ کا
گھر جمائی کا حال بھی دیکھئے کیا ہوا
گھر کے اوپر سے لایا یہ گفتار ہے ان کا
اب سلیقہ نہ رہا اردو میں گفتگو کا
حیرت سے دیکھتے ہیں چہرا اک دوسرے کا
غزل بھی سنتے ہیں نغمے بھی میرے ہم نوا
کس لفط کے کیا معنی ہے نہ سمجھ اس کا
نہ تہذیب کی قید نہ پابند زماں کا
بس فقط اک نام ر ہا اردو زبان کا
Comments
Post a Comment